ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میں سدارامیا کے ساتھ کبھی رسہ کشی نہیں کروں گا: ڈی کے شیو کمار

میں سدارامیا کے ساتھ کبھی رسہ کشی نہیں کروں گا: ڈی کے شیو کمار

Mon, 22 Jun 2020 11:30:39    S.O. News Service

بنگلورو،22؍جون(ایس او  نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے ان کے اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے درمیان سیاسی رسہ کشی کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سدارامیا کے ساتھ کسی بھی معاملہ میں رسہ کشی ہرگز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں کسی کو کسی پر فوقیت نہیں ہے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہر پارٹی رہنما اپنی اپنی جگہ ایک طاقت ہے اس لئے پارٹی کو مضبوط کرنے کے معاملے میں وہ کسی کے ساتھ رسہ کشی یا اختلاف رکھنا نہیں چاہتے اور سدارامیا کے ساتھ ان کے روابط جس طرح کے ہیں ان کی بنیاد پر وہ یقین کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ سدرامیا کے ساتھ ان کی کوئی رسہ کشی نہیں ہے۔

اس سلسلہ میں سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ حالانکہ کچھ حلقوں کی طرف سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ان کے اور سدارامیا کے درمیا ن کرناٹک میں کانگریس کو آگے لے جانے کے معاملے میں رسہ کشی جاری ہے ایسا ہرگز نہیں وہ سدارامیا کے ساتھ قدم بہ قدم بڑھا کر کانگریس پارٹی کو آگے لے جانے میں لگے ہوئے ہیں اور اس میں انہیں سدارامیا کی طرف سے ہر ممکن تعاون مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے کونے کونے میں کانگریس پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرنے میں سدارامیا کے دیرینہ تجربے کو بھرپور استعمال میں لایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ تمام رہنماؤں کو ساتھ میں لے کر کام کیا جائے گا۔ سدارامیا نے بھی حال ہی میں اسی طرح کا بیان دیا کہ ان کے اورشیو کمار نے درمیان کو ئی اختلاف نہیں اور یہ بات غلط ہے کہ ان دونوں کے درمیا ن رسہ کشی ہے۔ اتوار کے روز شیو کمار کی طرف سے بھی اس طرح کا ٹویٹ منظر عام پر آنے کے بعد یہ سمجھاجا رہا ہے کہ اس سے پارٹی میں آنے والے دنوں میں ماحول خوشگوار ہو گا۔


Share: